جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا عالمی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کے التوا کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے عالمی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے التوا کا نوٹس لیتے ہوئے زیرسماعت مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عالمی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کا معاملہ زیر بحث آیا، ارکان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پرمقدمات کیوں ہار رہا ہے؟

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور وزیر ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زیر التوا کیسز پر خطیررقم خرچ کرچکا، وکلاکوبھاری ادائیگی کے باوجود ہم کیسز نہیں جیت پائے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کون سےکیسز زیر التوا ہیں، ان کی نمائندگی کن وکلا کے پاس ہے؟ ریکارڈ دیا جائے اور بتایا جائےیہ کیسز کس دور میں ہوئے، وکلا کو کتنی ادائیگی ہوچکی؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی متحدہ کےکیسز پر اب تک 13 کروڑ روپے خرچ ہو چکےہیں، پچھلے 5سے7سال میں پاکستان 300 ملین ڈالرز ادا کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں