اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کا یوتھ ایمبسیڈر مقررکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنے 33 سالہ پوتے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کے لیے یوتھ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دولت مشترکہ کے یوتھ ایمبسیڈر مقرر ہونے کے بعد یہ شہزادہ ہیری کا پہلا اعلیٰ درجے کا عوامی کردار ہوگا جس میں وہ اپنی ہونے والی بیگم میگھن مرکل کے ہمراہ نوجوانوں کو دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے۔

شہزادہ ہیری نے کامن ویلتھ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نوجوانوں کے سفیر کی حیثیت سے ہر وقت آپ کے ساتھ رہنے کی کوشش کروں گا، میرا کام آپ کو سننا ہے اور میری ڈیوٹی اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ کے خیالات، تشویش، امیدوں اور آئیڈیاز کو سنا جائے۔

- Advertisement -

میگھن مرکل کا ذکر کرتے ہوئے شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ میگھن مرکل کے ممنون ہیں جو اس کام میں ان کی مدد کریں گی اور وہ بھی میری طرح اس کام کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

برمنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق دولت مشترکہ کی کل آبادی کا ساٹھ فیصد تقریباً 2.4 بلین افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے اور ان کے خیالات اور آئیڈیاز سننے کے لیے شہزادہ ہیری کو مقرر کیا گیا ہے۔

شہزادہ ہیری نے دولت مشترکہ کی ترویج میں ملکہ البزتھ کے کردار زبردست خراج تحسین پیش کیا، دولت مشترکہ کا سربراہ اجلاس جمعہ کو لندن میں منعقد ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں