تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پرنس ہیری فیس بک پر کیا کرتے تھے؟ دلچسپ انکشاف

لندن:  شاہی خاندان کی خصوصی حیثیت چھوڑنے والے شہزادے ہیری سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پرنس ہیری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنا خفیہ اکاؤنٹ ’اسپائک‘ کے نام سے بنایا ہوا تھا، جسے وہ عام صارفین کی طرح استعمال کرتے تھے۔

پرنس ہیری نے خفیہ اکاؤنٹ رکھ کر شاہی خاندان کے سوشل میڈیا قواعد و ضوابط کو بھی توڑا۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری مزدوری کرنے لگے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

گزشتہ دنوں چیلسے ڈیوی سے ملاقات کے دوران پرنس ہیری نے خود ہی انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی خواہشات  کو پورا کرنے کے لیے  فیس بک پر ایک خفیہ اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اکاؤنٹ ’اسپائک ویلز‘ کے نام سے تھا، جس کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کے اُس اکاؤنٹ پر چار سو سے زیادہ دوست تھے جس میں برطانیہ کی معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔ بعد ازاں ہیری نے اُس اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پرنس ہیری نے اس اکاؤنٹ کو 2008 سے 2012 تک چلایا اور اپنی بطور عام صارف اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ہراساں کیا گیا‘ : میگھن نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد خاموشی توڑ دی

خیال رہے کہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل پانچ ماہ قبل شاہی زندگی کو خیرباد کہہ کر شمالی امریکا منتقل ہوئے، یہ جوڑا شاہی خاندان سے الگ رہنے اور مالی طور پر مستحکم ہونے کا خواہش مند ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں