تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پرنس ہیری کے نام سے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا گیا

لندن: پرنس ہیری کے نام سے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب بھی آخر کار ہٹا دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے ہز رائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا، یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔

معاہدے کے تحت اب شہزادہ ہیری نام کے ساتھ ہز رائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے، شاہی خاندان کی سرکاری ویب سائٹ پر پرنس ہیری کے پروفائل سے ’ہز رائل ہائنس‘ کا خطاب ہٹا دیا گیا۔

یہ تبدیلی تین سال بعد سامنے آئی ہے، تین سال قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے فعال ارکان کی حیثیت سے اپنے کردار سے دست بردار ہونے کا قدم اٹھایا تھا، اس سلسلے میں ان کے اور شاہی خاندان کے درمیان جنوری 2020 میں معاہدہ طے پایا تھا، جس میں یہ بھی تھا کہ سرکاری شاہی ذمہ داریوں سے دور ہونے کے بعد وہ ’HRH‘ سے مخاطب نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ لقب روایتی طور پر شہزادوں، شہزادیوں اور ان کے لائف پارٹنرز کے احترام کے نشان کے طور پر استعمال ہوتا ہے، رائل فیملی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ سسیکس اپنے HRH ٹائٹل کا استعمال نہیں کریں گے کیوں کہ وہ اب شاہی خاندان کے ورکنگ ممبر نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -