ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کرلی، آئندہ سال یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہزادے اور لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی کرلی۔ شاہی خاندان نے منگنی کی تصدیق کردی ہے اور اگلے سال شادی کا اعلان کردیا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی دلہن کیلئے کسی شہزادی کو نہیں چنا بلکہ بڑے بھائی کی طرح ایک عام سی اداکارہ کو اپنا شریک سفر بنانے کا اعلان کردیا۔

پرنس ہیری اور ان کی منگیتر ایک ساتھ شاہی محل سے باہر آئے، ملکہ برطانیہ نے پرنس ہیری اور میگھن کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس سے قبل پرنس ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم نے بھی ایک عام سی لڑکی کیٹ مڈلٹن کواپنی شریک حیات بنا کر شاہی محل کی زینت بنایا تھا۔

شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پرنس ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی عمر32سال ہے جبکہ ان کی منگیترامریکی اداکارہ میگھن مرکل ان سے چار سال بڑی ہیں، یہ دونوں آپس میں گہرے دوست بھی ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی کسی سلطنت کی شہزادی نہ تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں