تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانوی شہزادے کی سوانح حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

برطانوی شہزادے ہیری کی سوانح حیات پر مبنی کتاب گزشتہ روز فروخت کیلیے مارکیٹ میں آتے ہی برطانیہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کتاب بن گئی۔

برطانوی اخبار گارجیئن کی رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے دوسرے بیٹے شہزادہ ہیری کی سوانح حیات پر مبنی کتاب گزشتہ روز مارکیٹ میں فروخت کے لیے آئی اور آتے ہی چھا گئی۔ اس سوانح حیات نے برطانیہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی اس سوانح حیات کی اشاعت کے پہلے روز ہی 4 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔

برطانوی شہزادے کی متنازع سوانح حیات 410 صفحات پر مشتمل ہے جس میں شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان کے اندر موجود تنازعات اور تناؤ کے بارے میں متعدد انکشافات کیے ہیں۔

دہائیوں سے پوشیدہ ان انکشافات کے باعث لوگوں میں شاہی خاندان کے بارے میں جاننے کے لیے اشتیاق بڑھ گیا ہے اور کتاب کو خریدنے کے لیے دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب نے آتے ہی دھوم مچادی

واضح رہے یہ نان فکشن کتاب آن لائن پہلے ہی بیسٹ سیلر قرار دی جا چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -