تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شاہی خاندان کے شہزادے کا انتقال

ریاض: سعودی شہزادے خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمان 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائل کورٹ نے بدھ کے روز شہزادہ خالد بن عبداللہ بند عبدالرحمان السعود کے انتقال کا اعلان کیا اور بتایا کہ اُن کا نماز جنازہ اور تدفین کل کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودے شہزادے کی عمر 83 برس تھی، وہ شاہی خاندان کے نایاب گھوڑے رکھنے والے فارم کے مالک تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی شہزادے کا انتقال

سنہ 1980 سے اب تک شہزادہ خالد بن عبد اللہ نے 440 ایسے گھوڑے تیار کیے یا پالے جنہوں نے دوڑ میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ وہ فاتح بھی قرار پائے، اسی طرح اُن کے فارم میں 102 گھوڑے ایسے بھی ہیں جنہیں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر مانا جاتا ہے۔

تصویر بشکریہ، سعودی گیزیٹ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے فارم میں ایسے گھوڑے پلتے تھے جن کی کھال سبز، گلابی اور سفید ہے۔

واضح رہے کہ چار جنوری کو  سعودی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بانی مملکت کے نواسے اور اہم شخصیت شہزادہ خالد بن فیصل انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ خالد بن فیصل مختلف محکموں میں ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں جبکہ بانی مملکت کے سگے بھائی سعد الاؤل کے پرپوتے تھے۔

Comments

- Advertisement -