تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

برطانوی شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ رواں سال خزاں میں پاکستان آئیں گے

لندن: برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ رواں سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستان کا دورہ دفترخارجہ کی دعوت پر کررہے ہیں۔


برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی جانب سے دورہ پاکستان ترتیب دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔


نفیس ذکریا نے کہا کہ شاہی جوڑے کا دورہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی عکاسی کرے گا، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی روابط ہیں جنہیں دونوں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے عوام برطانوی ملکہ کے 1961 اور 1997 کے دورے کو تاحال نہیں بھولے، دونوں ممالک تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ 2006ء میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -