تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

دورہ پاکستان ، شہزادہ ولیم کی لیڈی ڈیانا سے ملاقات

چترال : شہزادہ ولیم کی بمبوریت میں لیڈی ڈیانا سے ملاقات ہوئی ، ان کی پیدائش شہزادی ڈیانا کے نوے کی دہائی کے دورے کےبعدہوئی تھی ، لیڈی ڈیانا ریسکیو ورکر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم نے بمبوریت کے دورے کے دوران لیڈی ڈیانا سے ملاقات کی ، یہ ڈیانا بمبوریت کی ہی رہائشی ہیں، ان کی پیدائش شہزادی ڈیانا کے نوے کی دہائی کے دورے کے بعد ہوئی تھی، اس لئے آنجہانی شہزادی کے نام پر ان کا نام رکھا گیا۔

بمبوریت کی لیڈی ڈیانا کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو اس نے بھی بیٹے کا نام ولیم رکھا، لیڈی ڈیانا ریسکیو ورکر ہیں ،انہوں نے شاہی جوڑے کو ریسکیو کے کاموں سےآگاہ کیا۔

یاد رہے گذشتہ روز برطانوی شہزادہ ولیم اورکیٹ نے چترال کا دورہ کیا تھا ، جہاں میں شاہی مہمانوں کا شاہی استقبال کیا گیا، مقامی افراد نے شاہی جوڑے کو روایتی چغہ، چترالی ٹوپی شال،اورشہزادی ڈیانا کے انیس سو اکیانوے کے دورے کا یادگاری البم بھی پیش کیا گیا۔

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا بمبوریت پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا، شاہی جوڑا بھی کیلاش قبیلے کے رنگ میں رنگ گیا، مہمانوں کے اعزاز میں تقریب سجی اور مقامی رقص پیش کیاگیا شاہی جوڑے نے چترال کے بروغل نیشل پارک کا بھی دورہ کیا۔

اس سے قبل منگل کی رات شاہی جوڑے کے اعزارمیں اسلام آبادمونومنٹ پر عشائیےکا اہتمام کیاگیا تھا۔ ولیم اورکیٹ نے رکشےمیں انٹری دی، شہزادے نے شیروانی اور شہزادی نے میکسی پہن رکھی تھی۔ شہزادہ شہزادی نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

Comments

- Advertisement -