اشتہار

کورونا ویکسین، افواہوں برطانوی شہزادہ ولیم کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم نے سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف پھیلنے والی غلط معلومات پر خبردار کرتے ہوئے لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیوک آف کیمبرج نے کینسنگٹن پیلس سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض اوقات بہت سی افواہوں اور غلط خبروں کا سیلاب آ جاتا ہے۔

ویڈیو میں انہیں اور ان کی اہلیہ ڈیچز آف کیمبرج شہزادی کیتھرین کو طبی لحاظ سے کمزور دو خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو جلد ہی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز کی اہل ہوں گی۔

- Advertisement -

ایک ویڈیو کال میں شیوالی نامی خاتون نے، جو ذیابطیس کا شکار ہے، کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی پوسٹس پڑھیں جن کی وجہ سے وہ ابتدا میں ویکسین لگوانے کے حوالے سے ’ہچکچاہٹ‘ کا شکار رہیں۔ لیکن اب وہ ویکسین کی خواراک لینے کے لیے پراعتماد ہیں۔‘

اس کے جواب میں شہزادہ ولیم نے شیوالی کو بتایا کہ ہمیں اس حوالے سے تھوڑی احتیاط کرنی چاہیے کہ ہم کس پر یقین کرتے ہیں اور اپنی معلومات کہاں سے حاصل کرتے ہیں، خاص طور پر طبی لحاظ سے کمزور لوگوں کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے، یہ بہت اہم ہے کہ ویکسینیشن کا عمل پورا ہو۔

شہزادہ ولیم نے کہا کہ میں اور کیتھرین کسی بھی لحاظ سے طبی ماہرین نہیں ہیں، لیکن ہم پورے دل سے ویکسین لگانے کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ویکسین لگوانا ’حیرت انگیز‘ رہا ہے جبکہ اب ہدف یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نوجوان نسل اس بات کو ’محسوس کرے کہ ویکسین لگوانا ان کے لیے نہایت اہم ہے۔‘

شہزادہ ولیم کی اس ویڈیو سے پہلے ان کی دادی اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم بھی گذشتہ جمعرات ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کر چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں