بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

شہزادی زہرہ آغا خان خصوصی دورے پر کراچی پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہزادی زہرہ آغا خان 5 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں، وہ 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان کمیونٹی کی پرنسز زہرہ آغا خان پاکسان کے 5 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں۔

کراچی ائیر پورٹ پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے شہزادی کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے پرنسز زہرہ آغا خان کو حکومت سندھ کی جانب سے گلدستہ پیش کیا، ائیر پورٹ پر مختصر ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے آمور پر تبادلہ خیال کیا۔

پرنسز زہرہ آغا خان 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

یاد رہے پرنس کریم آغاخان پانچ فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی، مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔

بعد ازاں لزبن میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں ، جس میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اسپین کے بادشاہ ایمریٹس جوآن کارلوس سمیت کئی سربراہان مملکت نے شرکت کی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں