بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

کراچی: گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سے مبینہ زیادتی کرنیوالا پرنسپل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سے مبینہ زیادتی کرنیوالے پرنسپل کو گرفتار کرلیا اور موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سےمبینہ زیادتی کرنیوالے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایا کہ گرفتار ملزم عرفان کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

حسن سردار کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ پولیس کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ، جماعت اسلامی کے وفد نےبھی ملیرپولیس کو درخواست دی تھی

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو پکڑنے میں شہریوں نے مدد کی ، گرفتار ملزم بلیک میلنگ ،زیادتی ودیگر واقعات میں ملوث ہے۔

گلشن حدید کےاسکول پرنسپل کیخلاف زیادتی اسکینڈل کا محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں