تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

یمنی حکومت اور حوثیوں میں قیدیوں کا تبادلہ

یمنی حکومت اور حوثیوں کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قیدیوں اور مغویوں کے تبادلے کا عمل مرحلہ وار شروع ہو گیا اور تین دن میں اسے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔

یمنی حکومت کے عہدیدار ماجد فضل کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان قریباً 900 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا جس کے لیے پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔ ان میں زیادہ تر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ساتھ مل کر یمنی فوج کے خلاف لڑ رہے تھے۔

عالمی امدادی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کی قیدیوں کی صحت کا معائنہ کیا ہے اور سفر کے لیے صحت کو مناسب پایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور حوثیوں کے مابین امن کے لیے کوششوں کا سلسلہ برقرار ہے اور حوثی باغیوں کے زیرقبضہ یمنی دارالحکومت صنعا میں سعودی سفیر نے جنگ بندی کو مستحکم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -