اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ملیر جیل میں نوجوان قیدی پُراسرار طور پر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر جیل میں قید شہری پُر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا، قیدی کی لاش جیل کے بیت الخلاء سے برآمد ہوئی۔

کراچی کی ملیر جیل سے قیدی کی ہلاکت پر جیل انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا، جیل انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پطرس نامی قیدی کی لاش جیل بیرک کے اندر واش روم سے ملی تھی۔

انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ 21 سالہ قیدی تین ماہ سے اغوا کیس میں ملیر جیل میں قید تھا۔

جیل انتظامیہ نے کہا کہ مردہ حالت میں ملنے والے قیدی کے پاس سے خودکشی کے شواہد نہیں ملے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جارہا ہے، قیدی کی وجہ موت پوسٹ مارٹم میں ہی سامنے آسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں