جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

’کراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے دوگنا ہوچکی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی کی دو جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے دوگنا ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیل اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔

اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے اہم گائیڈلائنز جاری کی گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا مقدمات میں غیرضروری تاخیر برداشت نہیں ہو گی اور زیرِ التوا مقدمات کی مدت 2سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

پراسکیوٹر جنرل سندھ نے بتایا کہ تمام ملزمان کیخلاف بروقت کیسز کا چالان جمع کرایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی دو جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے دوگنا ہوچکی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ قیدیوں پر سندھ حکومت اور چیف جسٹس ہائیکورٹ و دیگر پالیسی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں