بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ایڈیلیڈ میں عبرتناک شکست، بھارتی اوپنر ناقص کارکردگی کا دفاع کرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر پرتھوی شا آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے باوجود اپنی کارکردگی کا دفاع کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر پرتھوی شا ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر اور دوسری اننگز میں 4 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے ، انہیں سابق کرکٹرز اور شائقین کی جانب سےسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پرتھوی شا کو پہلی اننگز میں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں وہ صرف 4 رنز بنا کر فاسٹ بولر پیٹ کمنس کی گیند پرچلتے بنے تھے۔

- Advertisement -

نوجوان اوپنر نے تنقید سے تنگ آکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب ہم کچھ کرنے جاتے ہیں تو کچھ لوگ حوصلہ شکنی کرنے لگتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ تو یہ کرسکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے۔‘

Prithvi Shaw's Insta story

واضح رہے کہ پرتھوی شا کو آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، پرتھوی شاہ نے 5 ٹیسٹ اننگز میں 42.4 کی اوسط سے 339 رنز اسکور کیے ہیں۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

یاد رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 36 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کینگروز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں