جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نجی کلب کےغیر لائسنس یافتہ کپتان جہاز اڑانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاہور میں نجی فلائنگ کلب نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کی دھجیاں اڑا تے ہوئے بھاری فیسوں کے عوض زیرِ تربیت طالب علم کپتانوں سے بغیر لائسنس ہی فلائنگ کروادیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر نجی فلائنگ کلب کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر لائسنس یافتہ طالب علم کپتانوں سے فلائنگ کروانے کا نکشاف سامنے آیا ہے۔

aviationpost

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نجی فلائننگ کلب ایئر بورن (AIR Borne) ایوی ایشن کے زیر تربیت طالبعلموں کو پائلٹ لائسنس کے حصول کے بغیر ہی فلائنگ کروا رہا ہے جس کے لیے پندرہ طالب علموں سے فی کس چالیس لاکھ روپے بھی وصول کیے جارہے ہیں۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض طالبعلموں سے چھوٹے طیاروں کے ذریعے پندرہ سے بیس گھنٹے بھی فلائنگ کرائی گئی ہے جب کہ بغیر لائسنس کے فلائنگ کروانا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کے طالب علموں سے جہاز اڑانا انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ سیفٹی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر صلاح الدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس فلائنگ کرانے پر نجی ایئرلائن سے تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں