اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

نجی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن متاثر، پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کے بعد نجی ایئرلائن سرین ایئر کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کی 4پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے پشاور جانیوالی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد اچانک منسوخ ہونے پر مسافروں نے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان نجی ایئرلائن کا کہناہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے کراچی پشاور تا کراچی کی پرواز منسوخ کرنی پڑی۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ کراچی سے جہاز کے پارٹس لاہور روانہ کئےجائیں گے اور مرمت کا کام آج رات مکمل کرلیا جائے گا۔

علاوہ ازیں لاہور سے کراچی، اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں