جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی، نجی اسپتال کا ملازم جاں بحق، لواحقین انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں قائم نجی اسپتال میں لفٹ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ملازم کی موت ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ میں قائم نجی اسپتال میں لفٹ گرنے سے جہانزیب نامی ملازم کی موت ہوئی، جس پر اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ اسپتال انتظامیہ کی غلفت کی وجہ سے جہانزیب کی موت واقع ہوئی، ہم نے انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی دی مگر اُسے تسلیم نہیں کیا جارہا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ آرام باغ تھانے کی پولیس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کررہی۔

اہل خانہ کے احتجاج کے بعد پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچی اور عمارت کو مشتعل افراد سے بچانے کے لیے اقدامات بھی کیے۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس حکام کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کیا اور وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں