بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پرائیویٹ اسکولوں کا ہفتے میں3 دن چھٹیوں کے احکامات ماننے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور کے پرائیویٹ اسکولز نے ہائی کورٹ اور محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے انکار کردیا، اسموگ کے باعث ہفتے میں 3 روز سکولز بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی اسکولوں نے ہفتے میں تین دن چھٹیوں کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

لاہور کے پرائیویٹ اسکولز نے ہائی کورٹ اور محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ، جس کے بعد شہر کے متعدد سکولز آج کھلے ہیں۔

چونگی امرسدھو، نشتر ٹاؤن ،گجومتہ ،کاہنہ نو، صوئے آصل سمیت رائے ونڈ روڈ پر اسکولز کھلے ہیں جبکہ رائے ونڈ روڈ پر واقع متعدد نجی اسکولز نے سختی سے بچوں کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم اسکولز ایجوکیشن اپنے ہی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ کروا سکا ، جس کے بعد لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کی وجہ بچوں کی صحت پر مضرصحت اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے ہفتے میں 3 روز سکولز بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں