تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ایس ایکس حملہ، نجی سیکیورٹی کمپنی کا 2 شہید گارڈز کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کے لیے نجی سیکیورٹی کمپنی نے امداد کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ای او نجی سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ اپنی ایس او پی کے تحت شہدا کے اہلخانہ کے اخراجات اٹھائیں گے، شہید افتخار وحید اور خدا یار دیر کے رہنے والے تھے۔

سی ای او سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ افتخار وحید دسمبر 2016 سے اسٹاک ایکسچینج پر تعینات تھے، شہید خدا یار دسمبر 2014 سے اسٹاک ایکسچینج پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ کمپنی کے 2 سیکیورٹی گارڈ وقاص اور شاہ زیب آپریشن تھیٹر میں ہیں۔

علاوہ ازیں فلاحی تنظیم جے ڈی سی نے بھی شہید گارڈز کی بیواؤں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، مرکزی دروازے پر کیا ہوا؟ اہلکار آنکھوں دیکھا حال بتادیا

واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔

پولیس ترجمان کا بتانا تھا کہ دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -