تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پولیس نے پولیو مہم کے لیے 5 ہزار پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز مانگ لیے

کراچی: شہر قائد میں جرائم کے بڑھتے واقعات اور موجودہ صورت حال پر پولیس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پولیو مہم 5 ہزار مسلح پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈزسے کروانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے آئی جی سندھ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی خدمات لی جائیں، ایس پی نے یہ خط منظوری کے لیے متعلقہ حکام کو بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہر سیکیورٹی گارڈ کو 3 ہزار روپے یومیہ دیے جائیں گے، یعنی سیکیورٹی گارڈز کو دس روزہ مہم میں 1 سو 50 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔ خط سے قبل ایس ایس یو ہیڈکواٹر میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ کی گئی تھی جس کی سربراہی ڈی آئی جی مقصود میمن نے کی تھی۔

خط میں بتایا گیا کہ ایس ایس یو میگا ایونٹس جن میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز، جلوس، کووڈ، پولیو مہم، عدلیہ، اور غیر ملکی وفود اور قونصل خانوں کو سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیو مہم پاکستان میں صحت عامہ کا ایک اہم اقدام ہے، تاہم پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ ایک مشکل کام بھی ہے، کیوں کہ پولیو مہم سال میں کئی مرتبہ کی جاتی ہے، جس میں بڑی تعداد میں پولیس اہل کاروں کی ضرورت ہوتی ہے، جب کہ موجودہ صورت حال میں علاقہ پولیس اور سیکیورٹی ڈویژن پر پہلے ہی زیادہ بوجھ ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی ڈویژن یونٹس میں پولیس اہل کاروں کی پہلے ہی کمی ہے اور پولیو مہم کے دوران بڑی تعداد میں پولیس اہلکار فراہم کرنے سے قاصر ہیں، اور اس مہم میں پولیس کی بجائے پرائیویٹ مسلح سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کی جائیں، تاکہ سیکیورٹی خطرات سے بھی بچا جا سکے۔

پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ پولیس موبائلز کی فراہمی ہوگی، ایس ایس یو ہیڈ کواٹر میں ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹرنگ کی جائے گی، سیکیورٹی گارڈز مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے، اور متعلقہ تھانوں کی پولیس موبائلیں پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گی۔

پولیس موبائل مواصلاتی آلات اور فرسٹ ایڈ کٹس سے لیس ہوں گے، ہنگامی صورت حال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے گا، پولیس موبائلیں پرائیویٹ مسلح سیکیورٹی گارڈز والی پولیو ٹیموں کو اضافی بیک سپورٹ بھی فراہم کریں گی، ہر ٹیم ٹریکنگ سسٹم سے لیس ہوگی اور ہنگامی صورت حال میں 15 مددگار سے ہمہ وقت منسلک ہوں گے۔

دس ہزار پولیو ارکان کی پانچ ہزار ٹیمیں بنیں گی، ہر ٹیم کے ساتھ ایک مسلح سیکیورٹی گارڈ موجود ہوگا، فی سیکیورٹی گارڈ یومیہ 3 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، اور دس روزہ پولیو مہم میں 1 سو 50 ملین روپے دیے جائیں گے، خط میں آئی جی سے استدعا کی گئی کہ اس تجویز کو منظوری کے لیے متعلقہ حکام کو ارسال کی جائے حکومتی کام کے مفاد میں مزید ضروری کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -