15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع

اشتہار

حیرت انگیز

نگران حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی آئی اے کے سنگین مالی بحران پر نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت متعلق اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔ نگران وفاقی حکومت نے پی آئی اے کو مزید فنڈز دینے سے انکار کر دیا۔

اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے نگران وزیر اعظم نے نجکاری کمیشن کو پی آئی اے نجکاری سے متعلق گرین سگنل دیدیا۔

پی آئی اے کو مصنوعی سانسیں دے کر ’زندہ‘ رکھنے کی سرتوڑ کوششیں

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو فنڈز اجرا کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی کہ فنڈز اجرا کے بجائے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے۔

سیکرٹری ہوا بازی نے کہا کہ پی آئی اے کی تشکیل نو کے لیے 8 سے 10ماہ درکار ہوں گے آپریشن چلانےکےلیے پی آئی اے کو فنڈز کا اجرا کیا جائے۔

نگران وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کے موقف کی حمایت کردی کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ نگران وزیراعظم نے پی آئی اے نجکاری کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنےکی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں