تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

”بچوں پر رحم کریں“ پریانکا چوپڑا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پریانکاچوپڑا نے فلسطین میں بچوں کی خاطر ”دیرپا جنگ بندی“ کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکاچوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے فلسطین میں جنگ بندی پر زور دیا۔ کیونکہ ہزاروں بچے اور نابالغ اسرائیلی بمباری کے دوران ملبے تلے دب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔

اصل پوسٹ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی یونیسیف جو دنیا بھر میں بچوں کو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے نے شیئر کی تھی۔

پریانکا چوپڑا کی پوسٹ کے متن میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب ایک اقتباس تحریر تھا، جس کا عنوان تھا کہ ”بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے“۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن کا ایک حصہ جو اصل میں یونیسیف کی جانب سے 2 دسمبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا، اس میں لکھا تھا ”آج، غزہ کی پٹی ایک بار پھر بچوں کے لیے دنیا کی سب سے خطرناک جگہ بن چکی ہے۔ سات دن کی مہلت کے بعد۔ خوفناک تشدد، لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں مزید بچے یقینی طور لقمہ اجل بن جائیں گے، 48 دنوں کی مسلسل بمباری میں مبینہ طور پر 5,300 سے زیادہ فلسطینی بچے مارے گئے تھے“۔

کیپشن میں یہ بھی کہا گیا کہ ”ہم دونوں فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ان کی ذمہ داریوں کے مطابق بچوں کی حفاظت اور مدد کی جائے، فلسطین اور اسرائیل کی ریاست میں تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں“۔

پریانکا کی بیٹی کے ہمراہ آؤٹنگ کی خوبصورت تصاویر وائرل

نومبر میں، کئی مشہور شخصیات نے جنگ بندی کی وکالت کرتے ہوئے ایک کھلے خط میں اپنے دستخط شامل کیے تھے، جس میں امریکی کانگریس اور امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے درمیان غزہ میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

Comments

- Advertisement -