نئی دہلی : بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کا کہنا ہے کہ غزہ میں صورتحال ہولناک اورشرمناک کےالفاظ سےآگےبڑھ چکی، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کرائے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی بھی اسرائیلی وحشیانہ مظالم کے خلاف بول پڑیں۔
پریانکاگاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ‘غزہ میں صورتحال ہولناک اورشرمناک کےالفاظ سےآگے بڑھ چکی ہے، غزہ میں دس ہزارشہریوں کا قتلِ عام ہوچکا ، جن میں تقریباً پانچ ہزاربچے شامل ہیں، پناہ گزینوں کے کیمپوں، اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بموں سے نشانہ بنایا جارہاہے۔
انکا کہنا تھا کہ نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر جنگ بندی کرانی چاہئے، ایسا نہ ہوا تو عالمی برادری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچے۔
It is horrific and shameful beyond words that almost 10,000 civilians of which nearly 5000 are children have been massacred, whole family lines have been finished off, hospitals and ambulances have been bombed, refugee camps targeted and yet the so-called leaders of the “free”…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 5, 2023