اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ان کیشمنٹ یا پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کے بارے میں یاد دہانی کروانے کے لیے اعلان کیا ہے۔
رواں سال اکتوبر میں مرکزی بینک نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 7500، 15000، 25000 اور 40000 ہزار روپے کے پرائز بانڈز انکیشمنٹ، تبادلوں کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
اس کے مطابق تمام برانچوں کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ 31 دسمبر 2024 تک عام لوگوں سے حوالہ شدہ مالیت کی نقدی، تبدیلی، چھڑانے کی درخواستیں قبول کریں، مزید برآں بینکوں کو ان کے پاس موجودہ حوالہ شدہ مالیت کے این بی ی کی برنچ پر ڈیٹا ججمع کراونا ہوگا۔
تازہ ترین یاد دہانی میں ایس بی پی نے لوگوں کو مطلع کیا کہ نکالے گئے پرائز بانڈز کو جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔ لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں بینکوں سے بروقت رجوع کریں تاکہ کسی نقصان سے بچا جا سکے۔
سرکلر میں کہا گیا کہ مزید برآں، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کو 31 جنوری 2025 تک متعلقہ ایس بی پی بی ایس سی آفس کے حوالے کیے گئے پرائز بانڈز کو جمع کروا دینا چاہیے۔