آئی سی سی نے مینز ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز دئیے جائیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو چار، چار لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔
سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
بارش سے متاثر ہونے والے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے اطلاق کے لیے کم سے کم ایک اننگز میں پانچ اوورز ہونا لازمی ہوگا۔