اشتہار

امریکا میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ کے خلاف نعرے لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : بھارتی سفیرترنجیت سنگھ کونیویارک کےگوردوارےمیں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے پر جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ کے خلاف نعرے لگے گئے، ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ کونیویارک کے گوردوارے میں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے پر جواب طلب کیا۔

بھارتی سفیر عوام کے کسی بھی سوال کا جواب دینے میں بْری طرح ناکام رہے، سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے خطے میں ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہوا دی ہے اور مودی سرکارقتل و غارت کے زور پر تحریک خالصتان کو دبانا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

جون 2023 میں ہندوستان نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کروا دیا تھا جبکہ سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو بھی قتل کرنے کی ہندوستان نے ناکام کوشش کی۔

امریکہ نے سکھ رہنماوٴں کے قتل کے جرم میں ہندوستان کو وارننگ بھی جاری کی جبکہ کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر فائیو آئیز ممالک نے بھی سکھ رہنماوٴں کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔

ہردیب سنگھ کاقتل سکھ کمیونٹی کیخلاف مودی سرکارکی انتہاپسندپالیسی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں