جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مفت سولر پینل اسکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف منسٹر مفت سولر پینل اسکیم سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم کو آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے اسکیم کے اجراکے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی ، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا ہے ، جس میں مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اورکارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

سولر پی وی ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ہے، ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14اگست سے اسکیم لانچ کردی جائے گی۔

اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار

8800 پر بل ریفرنس نمبر اورشناختی کارڈ نمبر بھیج کر اسکیم کیلئے اہلیت چیک کی جائے گی اور پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے ، پہلےفیز میں ایک لاکھ سےزائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولرپینل دئیے جائیں گے۔

بجلی چوری، ایک سے زائدمیٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین اہل نہیں ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ آٹے اور بجلی کے نرخ لوگو ں کی معاشی حالت کوبری طرح متاثر کرتے ہیں، عوام کوریلیف دینے کے لئےجو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ پنجاب کے ہر شہری کو بجلی کے بل میں ریلیف ملے،پنجاب واحدصوبہ ہے جس نے 625ارب روپےکا سرپلس پیش کرکے لیڈ لی۔

Solar Panel Types and Efficiency in Pakistan (arynews.tv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں