تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ای عمرہ کے اجرا کا طریقہ کار جاری

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ کے اجرا کا طریقہ کار جاری کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری ہدایات میں وزارت نے بتایا ہے کہ جن ممالک سے سعودی عرب آنے پر پابندی نہیں ہے ایسے ‏زائرین عمرہ ویزہ کی کارروائی کر سکیں گے۔

عمرہ ویزہ ان آپشنز سے کارروائی کر کےحاصل کر سکتے ہیں۔

زائرین عمرہ گیٹ وزٹ کریں، لائسنس ہولڈر ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کا انتخاب کریں۔ مناسب پیکج کا انتخاب ‏کرے جس میں رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوں۔ ‏

عمرہ پروگرام کا انتخاب کرنے کے بعد اپنا پاسپورٹ پیش کرے اور فارم پُر کرے۔ اپنے وطن سے سعودی عرب آمد ‏اور روانگی کی تاریخ متعین کرے۔

عمرہ ویزہ کے اجرا کی بنیادی شرائط میں آمد و رفت کا کنفرم ٹکٹ، میڈیکل انشورنس اسکیم، مملکت میں منظور ‏شدہ کورونا ویکسین کی مصدقہ رپورٹ۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ اجازت ناموں کی تاریخ میں ترمیم ‏کی سہولت میسر نہیں ہے۔

اگر پرمٹ ہولڈر اجازت نامہ منسوخ کرانا چاہتا ہو تو اجازت نامے کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل منسوخ ‏کرا سکتے ہیں اور نیا اجازت نامہ جاری کرا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اگر پرمٹ ہولڈر نے اجازت نامے کا وقت شروع ہونےکے بعد اسے منسوخ کرایا تو ایسی صورت ‏میں اسے نیا اجازت نامہ دس روز بعد ہی جاری ہوگا اس سے قبل نہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ‏کیسز میں اضافے کی وجہ سے متعدد زمروں کے عمرہ پرمٹ ہولڈرز کے اجازت نامے معطل کیے جا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ سراسر افواہ ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں، جس کسی کو عمرے کا ‏اجازت نامہ مل چکا ہے وہ مؤثر ہے۔

Comments

- Advertisement -