جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، زلفی بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہر دن پاکستانیوں کو لانے کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پھیلنے کے باعث بیشتر ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں جس کے باعث پاکستانی شہری دیگر ممالک میں پھنس چکے ہیں جن کی واپسی کےلیے وفاقی حکومت شروع دن سے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تک سیکڑوں ہم وطنوں کو واپس پاکستان لاچکی ہے۔،

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری اور یو اے ای کے وزیر برائے افرادی قوت کا ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن تیز کیا جائے اور یو اے ای حکومت مسافروں کا روانگی سے قبل بلڈ ٹیسٹ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافر کی صحت تسلی بخش ہونے پر روانگی کی فوری اجازت ملے گی، اس دوران دونوں ممالک کا مشکل گھڑی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

زلفی بخاری کی جانب سے پاکستانیوں کی وطن واپسی تک بہتر دیکھ بھال کی درخواست کی گئی، زلفی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، ہر دن پاکستانیوں کو لانے کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں