منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شہباز شریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار احتساب عدالت کے باہر آویزاں کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ، اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں کر دیئے گئے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت کے باہر نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار آویزاں کیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے عدم پیشی پر نصرت شہباز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نصرت شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،اس کے باوجود وہ گرفتار نہیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں : عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ کی درخواست مسترد کرتی ہے، تحریری حکم

عدالت نے نصرت شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ نصرت شہباز کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کرچکی ہے۔

گذشتہ روز احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت قانون کےمطابق نصرت شہبازکی درخواست مستردکرتی ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں