اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

لیاری کی چار باکسر بہنوں نے اپنا مقام کیسے بنایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاری میں لڑکیوں کا ایک باکسنگ کلب بھی ہے جہاں چار سگی بہنیں (پروفیشل باکسرز سسٹرز ) باکسنگ کے عالمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کی خواہش لیے کئی گھنٹے پریکٹس کرتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں لیاری کی ان بہادر بیٹیوں نے شرکت کی اور اپنی جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

پروفیشل باکسرز سسٹرز کے نام سے مشہور یہ بہنیں جن میں بختاور خان، آسیہ خان، نمرہ خان اور ماہ نور خان شامل ہیں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ رکھی اور ساتھ ہی باکسنگ بھی سیکھی۔

- Advertisement -

چاروں بہنوں کا تعلق لیاری کراچی سے ہے ان کو باکسر فیملی کا حصہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا یہ چھ بہن بھائی ہیں اور تمام باکسرز ہیں۔ بختاور خان پاکستان کی پہلی فی میل رنگ آفیشئل ہیں اس کے علاوہ وہ پاکستان فی میل باکسنگ کونسل کی چئرمین بھی ہیں۔

بختاور خان نے بتایا کہ ہمارے والد بھی باکسر تھے جو اب ایک ٹرینر بھی ہیں اور ہماری کوچنگ کرتے ہیں، ہماری ٹریننگ بہت زیادہ سخت ہے، ہاتھ پیروں پر وزن باندھ کر اٹھانا پڑتا ہے اور ابو ہماری ڈائیٹ کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی ہم بہن بھائیوں کیلئے وقف کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں لڑکیوں کے پڑھنے کا رواج نہیں جس پر بہت سی باتیں سننا پڑیں، میں نے اور آسیہ نے لٹریچر میں ماسٹرز کیا ہے اور نمرہ گریجویٹ ہے۔ لیکن اب ہماری کامیابی اور عزت کو دیکھتے ہوئے رشتہ دار بھی ہم پر فخر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں مردوں اور خواتین باکسرز کے لیے سہولیات اور ضروری سازو سامان کے فقدان کے باعث یہ کھیل ترقی نہیں کرسکا پاکستان ایک قدامت پسند ملک ہے، جہاں خواتین اور لڑکیوں کو آگے بڑھنے کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں