12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افطار میں فروٹ چاٹ کی تیاری جیب پر بہت بھاری پڑنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

منافع خوروں نے تمام پھلوں کے ریٹ ڈبل کردیئے، جس کے بعد افطار میں فروٹ چاٹ کی تیاری جیب پر بہت بھاری پڑنے لگی ہے، کیلا، امرود ، خربوزہ پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی مافیا سرگرم ہوگیا ہے، منافع خوروں نے دیگر اشیاء کی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کرکے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

چند روز قبل تک تین سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے والے سیب کی قیمت چار سو روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ امرود 180 روپے فی کلو، سٹرابری 500 روپے فی کلو، کیلا 200 روپے فی درجن ، کینو 220 روپے فی کلو، خربوزہ 200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

اسی طرح جس پھل کو بھی ہاتھ لگائیں اسکی قیمت سینکڑوں روپے میں ہے، پھلوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے پر شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

شہری مہنگائی مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں