جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خضدار تابسما 110 کلومیٹر دورویہ سڑک پر کام جاری ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ این 30 شاہراہ پر کام اکتوبر 2019 میں شروع ہوا تھا،این 30 شاہراہ کی تعمیر پر19 ارب روپےکی لاگت آئےگی، شاہراہ کا 20 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہ شاہراہ خضدار کو این 85 سے منسلک کر دےگی،منصوبے کی2021 میں تکمیل سےگوادر تک رسائی مزید آسان ہوگی۔

گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر،عاصم سلیم باجوہ تمام منصوبے مکمل اورلانچ کرنے کیلئے پُرعزم

اس سے قبل گزشتہ ماہ 4 جولائی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں