تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جوہر ٹاؤن دھماکے میں پیشرفت: ایک اور دہشتگرد گرفتار

لاہور : حساس اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو مردان سے گرفتار کرلیا، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مردان میں تیار کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ادارے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دو روز قبل ہونے والے خوفناک دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے سکنجے میں لے آئے، حساس اداروں نے ایک اور دہشت گرد ضیا خان کو مردان سے گرفتار کرلیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مردان میں تیار کی گئی اور ھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر سی این جی گیس سلنڈر میں نصب کیا گیا تھا۔

تفتیشی ذرائع نے کہا کہ گاڑی 21 جون کو موٹروے کے ذریعے مردان سے روانہ کی گئی اور 23 جون کو گاڑی لاہور میں داخل ہوئی، جسے ملزم سجاد حسین، ضیا خان کی معاونت کرتے ہوئے لاہور لایا۔

تفتیشی ذرائع نے کہا کہ سجاد حسین کو پہلے ہی منڈی بہاالدین سے گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ پیٹرپال ڈیوڈ کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم سجاد حسین، پیٹرپال کے ساتھ رابطے مییں تھا۔

دھماکے میں زیادہ نقصان پہنچانےکیلئے دہشتگردوں نے نئی ٹیکنیک کا استعمال کیا اور بارودی مواد کو سلینڈر میں فٹ کرکے گاڑی کی ڈکی میں سیٹ کیا گیا جو دھماکےمیں زیادہ نقصان پہنچانےکیلئےدہشتگردوں نےنئی ٹیکنیک کااستعمال کیا۔

جوہرٹاؤن لاہور میں دھماکا کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات

واضح رہے کہ دھماکے میں ملوث چھ افراد سیکیورٹی فورسز کی حراست میں۔

خیال رہے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -