تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا اور روس کے تعلقات میں پیش رفت، اہم فیصلہ ‏

امریکا اور روس کے صدور نے سفارتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ممالک میں ‏سفیروں کو واپس بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے پریس کانفرنس ‏کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین سفیروں کی واپسی پر بات ہوئی ہے ‏روسی اور امریکی سفیروں کی واشنگٹن اور ماسکو واپسی پراتفاق کیا ہے۔

ولادیمیرپیوٹن نے کہا کہ دنیا میں اسٹرٹیجک استحکام کی ذمہ داری واشنگٹن اور ماسکو پر عائد ‏ہوتی ہے، روس اورامریکا دنیا میں اسٹرٹیجک استحکام کو فروغ دیں۔

جیسے کو تیسا؛ روس کا امریکا کو کرارا جواب

روسی صدر نے سائبر سیکیورٹی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کو امریکا سے ہونے والے ‏سائبر حملوں کا سامناہےدونوں ممالک کو اس معاملےپربات چیت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ کئی معاملات پرہمارےاختلافات ہیں امریکا روس کو اپنا دشمن ‏سمجھتا ہے ہم اپنی سرزمین پر فوجی مشقیں کر رہے ہیں اس کے برعکس امریکا اور نیٹو کیا کر ‏رہے ہیں؟

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف رہنماالیکسی نوالنی نےروسی قوانین کی ‏خلاف ورزی کی اور الیکسی نوالنی جانتا تھا وہ واپس آیا تو اسے قید بھی ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -