جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان نے درخواست ضمانت دائر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست ضمانت دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست ضمانت دائرکردی۔

عمران خان کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

- Advertisement -

عمران خان آج دن ڈیڑھ بجے اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھی اور عمران خان کو سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے ایف آئی اے نے عمران خان سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس،عامرکیانی، طارق شیخ، اورطارق شفیع بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ نیا پاکستان کےنام پر بینک اکاؤنٹ بنائے گئے، جس میں ابراج گروپ آف کمپنی سے اکیس لاکھ ڈالر آئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق تحریک انصاف نےعارف نقوی کا جھوٹااورجعلی بیان حلفی جمع کرایا جبکہ ووٹن کرکٹ کلب سے دومزید اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں