پاک بحریہ نے وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے خصوصی نغمے ’دل خوش ہوا‘ کا پرومو جاری کردیا۔
یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فوج کی جانب سے خصوصی نغمے جاری کیے جارہے ہیں جس کے ذریعے فوج کے شہدا و غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
پاک بحریہ نے بھی یوم دفاع پر جاری خصوصی نغمے ’دل خوش‘ ہوا کا پرومو جاری کردیا ہے، پاک بحریہ کا نغمہ وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ نغمے میں یونیفارم سےجڑے فرض ،احساس ذّمےداری اور جذبہ شہادت کی عکاسی کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نغمہ 3 یاروں کی کہانی ہے جو جڑے تو آہن بن گئے، پھر شہادت بھی جدا نہ کرسکی۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ نغمے کا پیغام فرض کی راہ میں شہادت سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاسبانی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔