تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ویرات کوہلی کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر

نئی دہلی: بھارت میں آن لائن جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں ویرات کوہلی کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چنئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آن لائن جوئے کی ایپلی کیشن نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہیں۔

وکیل کے مطابق ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیا جیسے اسٹارز نئی نسل کا ذہن خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں، دونوں کو گرفتار کیا جائے۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جوا کھیلنے والے نوجوان بھاری سود پر قرضے لیتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلیتے ہیں، دیگر لوگ کئی معاشرتی برائیوں میں بھی تیزی سے ملوث ہورہے ہیں لہٰذا ہائیکورٹ فوری طور پر ایکشن لے۔

ویرات کوہلی کے خلاف کیس کی سماعت کی تاریخ منگل 4 اگست مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں، 31 سالہ کھلاڑی نے 86 ٹیسٹ، 248 ون ڈے اور 82 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور تینوں فارمیٹ میں بالترتیب 7240، 11867 اور 2794 رنز بنارکھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -