جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سیاحت کا فروغ، ایک اور شہر سے اسکردو کیلیے پروازیں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن سیاحت کے فروغ کے تحت پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ‏ایک اور شہر سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد فیصل آباد سے اسکردو ‏کیلئے پروازیں شروع کر دی ہیں۔

پی کے6459 فیصل آباد سے 129 مسافروں کو لےکر اسکردو روانہ ہوئی۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر پی ‏آئی اے افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور،سیالکوٹ سے اسکردو کیلئے پروازیں چلارہی ‏ہے اور ڈیمانڈ کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

چند روز قبل پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ ‏پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کیں۔

اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئیں ، گلگت پر 3 پروازیں ‏اسلام آباد سے اور ایک پرواز لاہور سے پہنچی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی ہدایات پر مکمل ‏عمل درآمد کرایا ، پروازیں بڑھانے کامقصد علاقے کی ترقی، اور سیاحت کافروغ ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں