جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی افواہیں

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں معمول کے مطابق پولیس سکیورٹی ہے۔ بنی گالہ کے باہر 6 سے 7 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کچھ دیر قبل ٹوئٹ کیا: ’عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکھانے کا وقت آگیا ہے، نکلو پاکستان کی خاطر‘۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمہارے اوپر کیس کرنا ہے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہو جائیں، آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے، آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

متن کے مطابق عمران خان کے ان الفاظ اور تقریر مقصد پولیس کے اعلیٰ حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا، عمران خان کے اس انداز اور ڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام، عدلیہ اور عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

عمران خان کی تقریر کے متعلقہ حصے کا متن ایف آئی آر کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں