تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پیغمبر اسلام ﷺ نے خواتین کو بااختیار بنایا، خواتین کے عالمی دن پر ناز شاہ کا بیان

لندن: برطانیہ کی وزیر برائے شیڈو اور لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے چودہ سو سال قبل عورت کو حقوق دیے اور اُس کو تحفظ فراہم کر کے بااختیار بنایا ۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ناز شاہ کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور تعلیمات سے متاثر ہوکر اور اُن سے حوصلہ حاصل کر کے بطور عورت اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ چودہ سو سال قبل دی جانے والی تعلیمات اور حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے آواز اٹھا رہی ہوں۔

ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ’حضرت محمد ﷺ کا ظہور عرب کے اُس معاشرے میں ہوا جہاں خواتین کو بنیادی حقوق میسر نہیں تھے، وہ ایک ایسا معاشرہ تھا جہاں عورت کو ماردیا جاتا تھا‘۔

’اُس معاشرے میں عورت کو زندہ رہنے، جائیداد، پسند کی شادی، وراثت اور فیصلہ سازی کا اختیار نہیں تھا مگر حضور اکرم ﷺ نے اپنی تعلیمات سے ان ساری فرسودہ روایات کو ختم کر کے خواتین کو بااختیار بنایا‘۔

رکن پارلیمنٹ نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کے بغیر اپنے بہن بھائیوں کی پرورش کی اور سنت نبوی ﷺ سے ہمت حاصل کی‘۔

ناز شاہ نے میگھن مارکل کے ساتھ تعصب اور مسلم خواتین کے حجات کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے بیان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -