The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

کراچی: شہرقائد کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آگئی، ضلع وسطی اور شرقی کے ڈی ایچ اوز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فہرست بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق موصول ہونے والی فہرست اور خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں کرونا کے 46کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد شامل ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقوں سے بھی کرونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ضلع شرقی میں گلشن اقبال، یوسی 14 اور یوسی 6 شامل ہے۔

اس کے علاوہ جمشیدٹاؤن، یوسی7، یوسی10، الخلیج ٹاور اور المصطفی کے علاقے بھی ضلع شرقی کا حصہ ہیں جہاں پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

خط میں زور دیا گیا ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے۔

علاوہ ازیں کراچی کے 6اضلاع میں کروناہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی کے 24مقامات، ضلع ملیر کے 41مقامات اور ضلع غربی کے 2مقامات کروناہاٹ اسپاٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی کے39گھروں میں کرونا مریض موجود ہیں، ضلع وسطی میں46گھروں میں کرونا کیسز ہیں، ضلع شرقی میں637گھر کرونا ہاٹ اسپاٹ ہیں، ہاٹ اسپاٹس میں لوگوں کو ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں