تازہ ترین

اسرائیل میں نیتن یاہو اور جنگی کابینہ کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی

اسرائیل میں نیتن یاہو اور جنگی کابینہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں، مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم تک اپنی آواز پہنچا نے کے لیے نیتن یاہو کے گھر تک مارچ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کے خلاف ردعمل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں اور حکومت مخالف گروپوں سمیت ہزاروں مظاہرین حکومت پر تنقید کرنے والے بینرز کے ساتھ ملک بھر میں نکل پڑے۔

مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے علامتی مقامات میں سے ایک پارلیمنٹ کی عمارت، سپریم کورٹ اور سرکاری عمارتیں واقع ہونے والے مقام کو آمدورفت کے لیے بند کرتے ہوئے حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس کے بعد مظاہرین نے نیتن یاہو تک اپنی آواز پہنچا سکنے کے لیے وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک مارچ کیا۔نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے تک جانے کے خواہاں مظاہرین کے ایک گروپ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

غزہ میں امدادی کارکنوں پر حملہ، امریکا طیش میں آگیا

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے گلیوں میں بدبودار کیمیائی مائع کا چھڑکاؤ کیا،خصوصی گھڑ سوار دستوں اور پولیس نے وزیر اعظم ہاوس تک جانے والی گزرگاہوں کو آمدو رفت کے لئے بند کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -