تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، پہلا مقدمہ کراچی میں درج

کراچی : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے حوالے سے پہلا مقدمہ کراچی میں درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے نذیر شاہ نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی میں پہلا مقدمہ درج سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مذکورہ مقدمہ سپرہائی وے پر ہونے والے احتجاج کیلئے سچل تھانے میں درج کیا گیا یہ احتجاج الاصف چورنگی افغان کٹ کے قریب کیا گیا تھا جس کے لیے حیدرآباد سے کراچی آنے والی سڑک کو بند کیا گیا تھا۔

کراچی میں کاٹی گئی پہلی ایف آئی آر میں پہلا نام حلیم عادل شیخ کا ہے جبکہ دوسرا نام دولت خان تیسرا عمر خان اور150 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پیدا ہوا بعد ازاں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے سڑک بلاک ہوئی، مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے توڑے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالتی احکامات پر ہرصوررت عمل کرانا ہے، پولیس پر حملے کرنے سے قانون کی حکمرانی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -