بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف ٹائمز اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف امریکا میں بھی بڑا احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف امریکا کے شہر نیویارک میں بھی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی یو ایس اے کے زیراہتمام نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں نیویارک، نیوجرسی، کنکٹی کٹ سمیت دیگر امریکی ریاستوں سے تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں عمران خان اور فواد چوہدری کی تصاویر، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ان پلے کارڈز اور بینرز پر فواد چوہدری کے حق میں اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے درج تھے۔

پوری جماعت فواد چوہدری کیساتھ کھڑی ہے، عمران خان

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں پی ٹی آئی یو ایس اے کے مقامی قائدین اور ارکان کا کہنا تھا کہ ہم فواد چوہدری اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں