جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

قدیم گوٹھوں کی مسماری، رہائشی سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں صدیوں پرانے گوٹھوں کی مسماری پر رہائشیوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیرکے گوٹھوں کو ممکنہ طور پرمسمار کرنے کیخلاف مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں مختلف گوٹھوں کے سینکڑوں رہائشی سڑکوں پر نکل آئے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایم ڈی اے ) کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز ،پلے کارڈز تھے جس پر ایم ڈی اے کیخلاف نعرے درج تھے،احتجاج کرنے والوں میں گوٹھ عارب پہنور ،یوسف گوٹھ سمیت کئی گوٹھوں کے رہائشی شامل تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں متاثرین نے بتایا کہ ہمارے گوٹھ صدیوں پرانے ہیں، ہمارے پاس مالکانہ حقوق بھی موجود ہے، ایم ڈی اے سازش کے تحت ہمارے گوٹھ مسمار کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر میں جعلی ہاؤسنگ اسکیمیں اور گوٹھوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ڈپٹی کمشنر ملیر نے سرکاری زمینوں پر جعلی ہاؤسنگ اسکیمیں اور گوٹھوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر ملیر کا کہنا تھا کہ 30سالہ لیز پر دی گئی زمین پر ہاؤسنگ اسکیم یا گوٹھ بنانا غیرقانونی ہے، ملیر میں زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیمز اور گوٹھ بنائے گئے ہیں جو کہ غیرقانونی ہیں۔

ڈی سی ملیر نے مختیار کارز اور پولیس حکام کے نام لکھے گئے خط میں ہدایات دی ہیں کہ قبضہ کی گئی صوبائی اور وفاقی زمینیں خالی کروائی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں