ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بجلی بلوں میں اضافے کئی شہروں میں ہڑتال، مظاہرے بھی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی بلوں کے خلاف عوام کا غم وغصہ برقرار ہے اور آج چوتھے روز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ کئی شہروں میں شٹر بند ہڑتال ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کی تاریخ کی مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے والے پاکستان کے شہری بھاری بھرکم بلوں کے خلاف کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ کئی شہروں میں بجلی کمپنیوں کے مظالم کے خلاف شٹر بند ہڑتال ہے تو مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مانسہرہ میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر ہڑتال کی جا رہی ہے شہر سمیت ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ تمام تاجر مرکزی چوک پر جمع ہو کر واپڈ دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔

جہلم اور چشتیاں میں بھی مکمل شٹر بند ہڑتال ہے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جب کہ رینالہ خورد تحصیل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی بجلی بلوں میں ضافے کے خلاف ہڑتال ہے۔

اس کے علاوہ بھکر، پھول نگر، رحیم یار خان، بہاولنگر، مالاکنڈ، بٹ خیلہ سٹی، شاہ کوٹ سمیت کئی دیگر شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مرد وخواتین شہری، تاجر اور مختلف طبقہ فکر کے افراد کے دھرنے، ریلیاں نکالی جا رہی ہیں کئی مقامات پر مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو پھاڑ اور نذر آتش کر دیا ہے۔

مظاہرین کا یک آواز ہو کر کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسز ختم ہونے تک وہ کسی صورت بل جمع نہیں کرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں