جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

گرتے بالوں‌ کا آزمودہ طریقہ علاج

اشتہار

حیرت انگیز

سرد موسم میں جلد کی طرح بال بھی روکھے اوربے رونق ہوجاتے ہیں، البتہ چند تدابیر کے ذریعے سرد موسم میں رہتے ہوئے بھی بالوں کو صحت مند اور خوبصورت رکھ سکتا ہے۔

بالوں کا گرنا خواتین سمیت ہر ایک کا مسئلہ بن چکا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے ہم کبھی دادی کبھی نانی تو کبھی کسی کے ٹوٹکے آزماتے ہیں جو کبھی کامیاب تو کبھی ناکام سے ہمکنار ہوتے ہیں۔

آج جو ریمیڈی ہم آپ کو بتا رہے ہیں وہ بالوں کو مضبوط، گھنا اور جاندار بنائے گا اور ساتھ ساتھ انہیں گرنے سے بھی روکے گا۔

- Advertisement -

اجزاء

امرود

کڑی پتہ

پالک کے پتے

دہی

لونگ کا پاوڈر

کیسٹرآئل (آرنڈی کا تیل)

ریمیڈی بنانے کا طریقہ

آدھا امرود، 6 سے 7 کڑی پتے اور پالک کے پتے گرینڈر میں ڈال لیں، پھر اس میں آدھا پاو دہی شامل کرلیں اور ایک کھانے کا چمچ لونگ کا پاوڈر ڈال دیں، پھر اس میں تین کھانے کے چمچ آرنڈی کا تیل شامل کرلیں۔

اب ان اجزاء کا اچھی طرح گرینڈ کرلیں، تاکہ اس کا پیسٹ بن جائے اور پھر اسے برف کیوب کی ٹرے میں ڈال کر جما لیں۔

طریقہ استعمال

اس ریمیڈی کو ہفتے میں دو مرتبہ نہانے کے بعد استعمال کرنا ہے، ایک کیوب نکال کر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں ایک ہفتے میں بال گرنا بند ہوجائیں گے لیکن اس عمل کو پورے موسم سرما میں جاری رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں